کینیڈا سے پاکستان کے 3 شہروں کیلئے نئی ایئرلائن کی تعارفی تقریب

کراچی: (دنیا نیوز) کینیڈا سے پاکستان کے 3 شہروں کیلئے نئی ایئرلائن زارا ایئرویز کی تعارفی تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا، زارا ایئرویز کی پروازیں ٹورنٹو سے پاکستان کیلئے آپریٹ کی جائیں گی۔

تقریب سے خطاب میں فقیر باور حسین بخاری نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے بہت جلد زارا ایئرویز کا آپریشن شروع کیا جائے گا، ہم نے اپنے ساتھ شاہین ایئرپورٹ سروس کو شامل کیا ہے، شاہین ایئرپورٹ سروس میں ہم ان کی گراؤنڈ سروس، کیبن کریو اور دیگر سٹاف استعمال کریں گے۔

سی ای او زارا ایئرویز سید قلی نے کہا کہ کینیڈا سے ہم این او سی کا انتظار کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ اگست سے اپنے آپریشن کا آغاز کریں، مسافر ڈائریکٹ فلائٹ لینا چاہتے ہیں جو ہم فراہم کریں گے، ڈائریکٹ آپریشن مسافروں کی ترجیح ہے، ایڈوائزر کی حیثیت سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجازہارون رہنمائی فراہم کریں گے۔

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے کہا کہ بزرگ مسافروں کو کنیکٹنگ فلائٹ اور بڑے ایئر پورٹس پر مسافت سے بچانا مقصد ہے، لوگ چاہتے ہیں ان کے بزرگ اور فیملی کینیڈا سے روانہ ہوں تو ڈائریکٹ پاکستان پہنچیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں