مکران اور گوادر کو قومی گرڈ سسٹم سے منسلک کر دیا گیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے مکران اور گوادر کو قومی گرڈ سسٹم سے منسلک کر کے انرجائز کر دیا گیا۔

منصوبہ کیسکو کے گرڈ سسٹم کنسٹرکشن اور گرڈ سسٹم آپریشن کے عملے کی محنت سے مکمل ہوا، منصوبہ میں بسیمہ تا ناگ گرڈ سٹیشنز کے ذریعے پنجگور گرڈ سٹیشن کو آپس میں منسلک کیا گیا۔

کیسکو کے مطابق منصوبے میں دو نئے گرڈسٹیشنز اور 668 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر بھی شامل ہے، اس سے قبل مکران اور گوادر کو ایران سے آنیوالی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔

گوادر انٹرلنکنگ کے قومی گرڈ سسٹم سے منسلک ہونے کے بعد مکران ڈویژن کیلئے متبادل ذریعہ میسر ہو گیا، منصوبے سے کیچ، تربت، گوادر اور پنجگور میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں