سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 594 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 142 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کیساتھ 66 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں