وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر، کار انداز کے سی ای او سمیت اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس میں ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کیلئے عالمی کنسلٹنگ فرم میک کینسی اینڈ کمپنی کی تجویز کی منظوری دی گئی۔

سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر کے آپریشنز کی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت، ملک بھر میں ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اور شفافیت کو مزید بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ نے پاکستان کو جدید ٹیکسیشن فریم ورک کی طرف لے جانے پر زور دیا اور نجی شعبے، تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈی ایف ایس کار انداز نے سٹیئرنگ کمیٹی کو خریداری کے عمل پر بریفنگ دی، میک کینسی اینڈ کمپنی کی طرف سے مکمل اور حتمی تجویز بھی پیش کی گئی، کمیٹی نے میک کینسی اینڈ کمپنی سے معاہدہ کرنے اور منصوبے کو شروع کرنے کی منظوری دی، وزیر خزانہ نے اہم قومی منصوبے کیلئے اعلیٰ معیار کی مشاورتی خدمات کے انتخاب کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں