پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

پانچ سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس 12500 روپے ہوگی، 10 سال کی مدت کے 36 صفحات کے حامل پاسپورٹ کی فیس 16200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

72 صفحات کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18500 روپے ہوگی جبکہ 72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 25200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

100 صفحات کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 23000 روپے کر دی گئی جبکہ 100 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 32000 روپے ہو گئی ہے، اضافہ شدہ فیسوں کا اطلاق 8 مئی سے ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں