فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید سیکڑوں روپے کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کیساتھ 2191 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1285 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہوگئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں