9ماہ میں مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئے: وزارت خزانہ

اسلام آباد :(دنیا نیوز)رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جولائی سے مارچ تک بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کی مد میں 710 ارب روپے سے زائد خرچ کئے گئے، رواں مالی سال اسی عرصہ کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 2237 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں جولائی سے مارچ کے دوران 402 ارب روپے اکٹھے ہوئے، صوبوں نے سروسز پر سیلز ٹیکس کی مد میں 353 ارب، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 8 ارب روپے اکٹھے کیے، 8ماہ کے دوران سرکاری اداروں کے منافع کی مد میں 64 ارب روپے ڈیوڈنڈ موصول ہوئے۔

وزارت خزانہ کے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ فیس کی مد میں وفاق نے 35 ارب، پی ٹی اے منافع6.5 ارب روپے موصول ہوا، جولائی سے مارچ کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو 1865 ارب روپے، سندھ کو 946 ارب روپے ملے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جولائی سے مارچ کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت کے پی کو 623 ارب روپے جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو 379 ارب روپے ملے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں