ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سموں کی بندش پر پیشرفت نہ ہو سکی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 5 لاکھ موبائل فون سمیں بند کرنے کے معاملے پر پیش رفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس نادہندگان کی سمیں بند کرنے کے حوالے سے حکومت کی ٹیم نے ٹیلی کام سیکٹر کے ساتھ دوسرے روز بھی ملاقات کی جو کہ ناکام ثابت ہوئی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین ایف بی آر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران حکومت کی ٹیم نے ٹیلی کام کمپنیوں پر ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بند کرنے کیلئے مسلسل زور دیا، ٹیلی کام کمپنیوں کے حکام نے کہا ہے کہ ہم اتنی بڑی تعداد میں صارفین کے نمبرز بند نہیں کر سکتے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں