عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمتیں برقرار رہیں
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ مستحکم رہے۔
بین الااقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالرز اضافے سے 439 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر برقرار ہے۔