ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2500روپے کا اضافہ

کراچی :(دنیا نیوز ) ملک بھر میں آج سونےکی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ یک دم 2 ہزار 500 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 46 ڈالر بڑھ کر سونے کا بھاؤ 2507 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں