جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کر دی گئیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے نے منسوخ شدہ جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کردیں۔

پی ٹی اے نے یہ سمز جاری ڈیڈلائن کے خاتمہ کے بعد بلاک کی ہیں، پی ٹی اے کی جانب سے 16 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، پی ٹی اے نے منسوخ شدہ جعلی شناختی کارڈز کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے تمام موبائل فون آپریٹرز کو منسوخ شدہ شناختی کارڈوں پر جاری سمیں بلاک کرنے کے احکامات جاری کردیئے، پی ٹی اے نے موبائل فون آپریٹرز سے بلاک کی گئی سموں کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے نے منسوخ شدہ جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کی تصدیق کردی، صارفین نادرا سے نئے شناختی کارڈ کے حصول کی صورت میں بائیومیٹرک کے ذریعے اپنی سمیں بحال کراسکیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں