خیبرپختونخوا میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں روٹی کی قیمتوں میں بڑی 'تبدیلی' آ گئی، پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے اعلامیہ کے مطابق 125 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل 120 گرام وزن روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر تھی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا تعین پرائس ریویو کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس وقت پنجاب میں روٹی 14 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے اور آٹا بھی سستے داموں وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں