روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج بھی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں