معیشت میں بہتری: گاڑیوں کی فروخت میں 24 فیصد اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں معیشت میں بہتری کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں بھی 24فیصد اضافہ ہوگیا۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2024ء میں گاڑیوں کی فروخت 10 ہزار 297 یونٹس تک پہنچ گئی ہے جبکہ ستمبر 2023ء میں 8 ہزار 312 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 31.5 فیصد اضافہ ہوا اور (جولائی تا ستمبر) میں گاڑیوں کی فروخت 27 ہزار 585 یونٹس پر پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2024ء کی پہلی سہ ماہی میں 20 ہزار 983 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں