حاجرہ یامین کی سیاہ مغربی ڈریس میں نازک اداؤں پر مداح فریفتہ
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ حاجرہ یامین کی سیاح مغربی جوڑے میں نازک اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔
حال ہی میں اداکارہ حاجرہ یامین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں وہ مغربی لک میں دکھائی دیں۔
مذکورہ تصاویر میں حاجرہ نے سیاہ ٹاپ کے ساتھ سیاہ ٹراؤزر زیب تن کررکھا ہے جبکہ بالوں کو بھی کھلا چھوڑا ہوا ہے، نازک ادائیں اور گہرا میک اپ اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کررہا ہے۔
حاجرہ کی یہ تصاویر قدرتی ماحول میں لی گئی ہیں جہاں وہ ایک گاڑی کے پاس کھڑی ہیں اور ان کا اعتماد جھلک رہا ہے، ان کا یہ انداز نہ صرف جدید فیشن کی جھلک پیش کرتا ہے بلکہ ان کی شخصیت اور دلکشی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کی جارہا ہے جبکہ حاجرہ کے مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں ان کے فیشن سینس اور شخصیت کی تعریف کی۔