گھوٹکی ماتھیلو روڈ پر کولاچی اور شیخ برادری میں جھگڑا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل

گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی ماتھیلو روڈ پر کولاچی اور شیخ برادری کے فریقین میں جھگڑا ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فریقین میں تصادم بچوں کی لڑائی کے باعث ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں