تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کےخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف ریفرنس چیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن کو بھیجا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف ریفرنس عام شہری نے فائل کیا تھا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو پر ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مطلوبہ تجربے میں غلط بیانی کا الزام ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں