ایس سی او اجلاس: سپریم کورٹ کا تین روزہ تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز)سپریم کورٹ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث تین روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد میں تین روزہ چھٹیوں کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ رولز کے تحت سپریم کورٹ میں بھی تعطیلات کی منظوری دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تین روزہ تعطیلات کا اطلاق صرف سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہوگا، پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے علاوہ تمام صوبائی رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تعطیلات کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث 14 تا 16 اکتوبر کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں