کچے کے ڈاکوؤں نے بزرگ شہری اغوا کر لیا، ایک کروڑ تاوان طلب

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) کچے کے ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کو اغوا کر لیا۔

حویلی لکھا کا رہائشی بزرگ شہری لیاقت علی ہنی ٹریپ کے ذریعے کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، ڈاکوؤں نے برہنہ کر کے اسلحہ کے زور پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کی رہائی کے لئے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے، لواحقین نے لیاقت علی کی بازیابی کے لئے آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں