بھارتی اداکارہ ثنا سید اور عماد شمسی کے گھر ننھی پری کی آمد

ممبئی: (ویب ڈیسک) مشہور انڈین ٹی وی ڈرامہ “کندلی بھاگیہ” کی اداکارہ ثنا سید اور ان کے شوہر عماد شمسی کے گھر بیٹی کی آمد ہوئی۔

بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا، جہاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں ’’Welcome Baby Girl‘‘ لکھتے ہوئے اس خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی بیٹی کی پیدائش کی تاریخ 09.10.2024 اور والدین کے نام ثنا اور عماد لکھا۔

واضح رہے کہ ستمبر 2024ء میں ثنا نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹوشوٹ شیئر کیا تھا، جس میں وہ اپنے بے بی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا ہماری ننھی راستے میں ہے اس کے بعد ثنا نے اپنی بے بی شاور کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جس میں وہ دوستوں کے ساتھ خوشیاں مناتے دکھائی دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں