عالمی و ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کمی کے بعد 2632 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہو گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔