عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کے دام گر گئے

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 6800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5830 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی بازار میں سونا 68 ڈالر کمی کے بعد 4480 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 125 روپے کم ہو کر 7 ہزار 974 روپے پر آگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں