جوا ایپ پروموشن کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کو ریلیف مل گیا
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی، جبکہ ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق سیشن عدالت میں جوا ایپ کی غیر قانونی تشہیر اور پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پرغور کیا گیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ کی عبوری ضمانت کو مستقل کرنے کا فیصلہ سنایا، جبکہ عدالت نے کیس کے دوسرے مرکزی ملزم ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع کر دی ہے۔
عدالت نے ندیم نانی والا کے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں۔