ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان
لاہور: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے ہاتھوں دونوں ٹیسٹ میچز میں بدترین شکست کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود بنگلادیش سیریز ہارنے کے بعد دل برداشتہ ہوگئے ہیں، خیال رہے کہ دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد شان مسعود کو بطور کپتان شدید تنقیدکا سامنا ہے۔
شان مسعود دسمبر 2023ء میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بنے اور شان مسعود کی زیرقیادت پاکستان 16ٹیسٹ کھیلا جن میں سے 4 ٹیسٹ میں جیتا اور 12 میں شکست ہوئی۔
واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا کے مقام پر 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 437 رنز کے تعاقب میں 358 رنز بنا کر 78 رنز سے تاریخی شکست کا بوجھ اٹھانا پڑا۔