پاکستانی کوہ پیماء سہیل سخی کا کارنامہ
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیماء سہیل سخی نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی کینچنجونگا کو سر کرلیا۔
نیپال میں واقع کینچنجونگا کی بلندی 8586 میٹر ہےاور سہیل سخی نیپالی وقت کے مطابق رات سوا 12 بجے کینچنجونگا کے ٹاپ پر پہنچے۔
سہیل سخی کینچنجونگا چوٹی پر بااضابطہ کلائمبنگ سے قبل رسی فکس کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ سہیل سخی نے اس سے قبل کے ٹو ، نانگا پربت ،گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو کو بھی سر کیا۔