پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال: سٹیٹ بینک کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

سٹیٹ بینک 25 مئی 2026 سے 75 روپے کا یادگاری سکہ عوام کو فراہم کرے گا، یادگاری سکے کی فروخت ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر سے ہوگی۔

75 روپے کے سکے میں تانبا اور نکل دھاتیں استعمال کی گئی ہیں، سکے کے ایک رُخ پر ہلال، ستارہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان درج ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق سکے کے دوسرے رُخ پر پاکستان اور چین کے قومی پرچم نمایاں کئے گئے ہیں، یادگاری سکے پر Trust Friendship Supportکے الفاظ درج کئے گئے ہیں۔

یادگاری سکے پر اردو، انگریزی اور چینی زبان میں خصوصی تحریریں شامل ہیں، 36 ملی میٹر قطر اور 19 گرام وزن کا خصوصی یادگاری سکہ تیار کیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں