پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 6 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1525 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 953 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں