پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3078 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 865 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...