سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کے بعد تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

پہلے سیشن کا اختتام منفی زون میں ہوا، 668 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری روز کے دوسرے سیشن کا آغاز بھی مندی کیساتھ ہوا تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک تیزی کا رجحان دیکھا گیا جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1646 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3078 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 865 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...