پاک نیوزی لینڈ سیریز، قومی سکواڈ کل راولپنڈی رپورٹ کرے گا

لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا سکواڈ کل راولپنڈی رپورٹ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیزیز کے سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی عید کی چھٹیوں کے بعد پنڈی پہنچ کر سیریز کی تیاری شروع کریں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کی صبح اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں