پی سی بی میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا۔

پی سی بی کی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں، کمیٹیوں میں سینئر جونیئر قومی سلیکشن کمیٹی اور ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔

کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بنائی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیاء ممبر اور عثمان تسلیم سیکرٹری تھے۔

محمد حفیظ کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔

ٹیکنیکل کمیٹی کا ایشیا کپ کے بعد اور ورلڈکپ سے پہلے آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا جبکہ مصباح الحق بھی ٹی وی شو سے منسلک ہونے پر کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔

ذکاء اشرف نے کپتان اور کوچز کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں