تعلیم مکمل کرنیکا عزم، انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو فل برائٹ سکالر شپ مل گئی

کراچی: (دنیا نیوز) کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سعد بیگ کوکھیل کیساتھ ساتھ اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے فل برائٹ سکالرشپ مل گئی۔

کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سعد بیگ سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی میں سافٹ ویئرانجینیرنگ ڈپارٹمنٹ کاحصہ بن گئے۔

اس موقع پر سعد بیگ نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ پڑھائی کو ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں، انٹر میں پری انجینئرینگ لی اب سافٹ ویئرانجینئرنگ میں پڑھائی کررہا ہوں، کھیل کےساتھ پڑھائی مشکل ہوتی ہےمگراسکوساتھ لیکرچلناہے۔

انہوں نے کہا کہ میراب نیادی مقصد پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، صرف پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، پاکستان سے موقع ملے یا نہیں ملے پاکستان کےعلاوہ کہیں سے کھیلنے کا نہیں سوچا۔

وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سعد بیگ پوٹینشل کھلاڑی ہیں جو پڑہائی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، سعد بیگ کا سرسید کے ساتھ جڑنا مسقبل کے معماروں کے لئے اچھی مثال ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں