پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج ہوگا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج شام ساڑھے 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، آج کے میچ میں قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی سمیت تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیریز کے دوسرے میچ میں شاہینوں نے کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 13 ویں اوورز میں حاصل کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں