پی سی بی کا احسان اللہ کیلئے آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان اللہ کیلئے آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا جو فاسٹ باؤلر کے میڈیکل کیس کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گا۔

پی سی بی نے احسان اللہ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کے معاملے پر آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی سی بی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم، ڈاکٹر رانا دل آویز، ڈاکٹر ممریز نقشبند شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ احسان اللہ کے طبی علاج کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل کی بھی سفارش کرے گا جبکہ بورڈ پی سی بی میڈیکل سپورٹ ٹیم کی جانب سے احسان اللہ کے ساتھ اختیار کئے گئے طریقہ کار کا بھی جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی ابتدائی طور پر غلط تشخیص ہونے پر پی سی بی میڈیکل مینجمنٹ پرالزامات تھے، احسان اللہ کی معمولی چوٹ زیادہ سنگین ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کرکٹ سے دور ہوگئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں