بابراعظم کیویز کیخلاف شاہین، عامر اور نسیم کی باؤلنگ کے معترف

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کیویز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین باؤلنگ پر فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عامر کی تعریف کی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور نسیم شاہ نے شاندار باؤلنگ کی، سیریز میں مختلف کمبی نیشنز آزمائیں گے۔

قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی بہت اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں، دونوں کی باؤلنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال بعد دوبارہ ملک کیلئے کھیل رہا تھا، اس کا کریڈٹ شاہین اور بابر کو جاتا ہے، جس طرح انہوں نے مجھ پر یقین ہے، کھلاڑیوں کے درمیان بہت اچھا ماحول ہے، ہمارا مقصد ورلڈکپ جیتنا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں