احسان اللہ کو علاج کیلئے امریکا بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے،محسن نقوی

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں انجرڈ کھلاڑیوں کے علاج کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں، کرکٹراحسان اللہ کو علاج کیلئے امریکا بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کا علاج جس طرح ہونا چاہیے تھا نہیں ہوا، احسان اللہ پی سی بی کے خرچے پر لندن میں موجود ہے، احسان اللہ کو علاج کیلئے امریکا بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ہر کھلاڑی اہمیت کا حامل ہے، ہمارا بنیادی مقصد ٹیم میں نمبر پورا کرنا نہیں بلکہ ہم نے یہاں سے کریم نکال کر آگے لے کر جانی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں اعظم خان بھی نہیں کھیل سکیں گے لیکن آئندہ سیریز میں کوشش ہوگی کہ اعظم خان ٹیم کیلئے کھیلے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے گراؤنڈز کے تعمیراتی کام کو بہتر کریں گے۔اسٹیڈیم کی ایکسپرٹیز پاکستانی کمپنیز کی نہیں ہے،ہم نے اشتہار دے دیا ہے،انٹرنیشنل کمپنیز سے رابطہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کیلئے ہماری ٹیم انٹرویوز کررہی ہے،سلیکشن کمیٹی وائس کپتان کیلئے بھی مشاورت کررہی ہے،سلیکشن کمیٹی کے 7ممبرز کی وائس کپتان کیلئے گفتگو چل رہی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں