ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

لاہور: (دنیا نیوز) پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق آج آرام کے بعد دونوں ٹیمیں کل شام سات بجے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 اپریل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز ایک ،ایک سے برابر ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں