رضوان اور عرفان کو کیویز کیخلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، رپورٹس کا جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونے والے دونوں میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز جمعرات اور ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے، دونوں کھلاڑی این سی اے میں پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ اپنی بحالی پر کام کریں گے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں