جمیکا کے ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر

دبئی: (ویب ڈیسک) نامور ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایمبسیڈر یوسین بولٹ کا تعلق جمیکا سے ہے، یوسین بولٹ نے تین مسلسل اولمپکس میں 3، 3 گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

یوسین بولٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تھیم سونگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے، اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسپرنٹر کرکٹ ورلڈ کپ کی پروموشن میں حصہ لیں گے۔

یوسین کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں