سابق ویمن کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔

32 سالہ بسمہ معروف نے کہا ہے کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے، یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں