امریکی جامعات میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف طلبہ کا احتجاج مہینوں جاری رہنے کا امکان

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی جامعات میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی امداد کے خلاف طلبہ کا احتجاج مہینوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

طلبہ نے مطالبات کی منظوری کیلئے موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں بھی کیمپ خالی نہیں کیے جائیں گے۔

مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن بھی جاری ہے، پولیس کی جانب سے نیویارک یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیئے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پورٹ لینڈ یونیورسٹی سے 30، ناردرن ایریزونا یونیورسٹی سے 24 فلسطینی حمایتی طلبا کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار 200 سے تجاوز کر گئی، بہت سی جامعات میں یہودی طلبہ بھی غزہ سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں