نامور کرکٹر عبدالقادر خان کی پانچویں برسی آج کو منائی جائے گی

لاہور:(ویب ڈیسک ) نامور کرکٹر عبدالقادر خان کی پانچویں برسی آج 6 ستمبر کو منائی جائے گی۔

معروف کرکٹر منفرد سپن باؤلر تھے اور گوگلی ماسٹر کے طور پر جانے جاتے تھے، عبدالقادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں اور 104 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عبدالقادر خان 1977 ء سے 1993 ء تک قومی ٹیم کا حصہ رہے۔انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر 1977 ء کو انگلینڈ اور آخری ٹیسٹ میچ 6 دسمبر 1990 ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا ۔ فرسٹ کلاس کرکٹر میں بھی وہ حبیب بنک کی نمائندگی کرتے رہے۔ 6 ستمبر 2019ء کو ان کا لاہور میں 63 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں