حسینہ واجد کو واپس لانے تک بنگلہ دیش کی عوام سکون سے نہیں بیٹھے گی: ڈاکٹر یونس

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ حسینہ واجد کو واپس لانے تک بنگلہ دیش کی عوام سکون سے نہیں بیٹھے گی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی حوالگی درخواست تک حسینہ واجد کو بھارت میں خاموش بیٹھنا چاہئے، حسینہ واجد کے بھارت میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے سے کوئی خوش نہیں، ان کے بھارت سے بنگلہ دیش پر کئے جانے والے تبصرے غیر دوستانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد عوامی انقلاب اور ناراضی کے باعث فرار ہوئیں، حسینہ واجد کو بھارت میں پناہ دی گئی ہے اور وہ وہاں سے مہم چلا رہی ہیں، حسینہ واجد نے جو مظالم کئے ہیں اس کا بنگلہ دیش میں سب کے سامنے احتساب ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد طلبہ احتجاج پر 5 اگست کو بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں