جرمنی: اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص ہلاک

میونخ: (ویب ڈیسک) جرمنی میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

جرمن پولیس نے وسطی میونخ میں اسرائیلی قونصلیٹ خانے اور نازی جرائم کے دستاویزی مرکز کے قریب ایک شخص کو آتشیں اسلحہ لے جانے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا۔

جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیسر نے میونخ میں نازی جرائم کے دستاویزی مرکز کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد کہا کہ اسرائیلی تنصیبات کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اس نے اس واقعہ کو سنگین واقعہ قرار دیا اور کہا کہ وہ ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں ہیں لیکن مزید قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہتیں۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص ایک لمبی طرز کی بندوق کے ساتھ کار چلا رہا تھا اور اس نے وسطی میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب پولیس چوکی پر فائرنگ کی، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے گولی مار دی۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت میونخ میں ہونے والے واقعے یا دیگر واقعات کے سلسلے میں کسی دوسرے مشتبہ شخص کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں