ایک ادارے میں احتساب ہونا خوش آئند ہے: رؤف حسن

اسلام آباد :(دنیا نیوز) ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ اگرایک ادارے میں احتساب ہورہا ہےتوخوش آئند بات ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’دنیا مہربخاری کےساتھ‘میں گفتگوکرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات سےکوئی خوف نہیں کون احتساب کی زد میں آتا ہے،بانی پی ٹی آئی کوملٹری کورٹ میں لیجانا آسان کام نہیں ہوگا، سپریم کورٹ نےملٹری کورٹ والا کیس لٹکا کررکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تصادم کوبڑھانا نہیں چاہیے،سب کوایک قدم پیچھےہٹنا ہوگا، پی ٹی آئی حکومت میں فیض حمید سےسلام دعا ہوتی تھی، میرا فیض حمید سےکوئی تعلق نہیں تھا۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 22اگست کےجلسےکوملتوی کرانےکےلیےبریک تھروہوا ہے، آج جلسےکا این اوسی ملنا ایک مثبت عمل ہے،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے8ستمبرکوجلسہ کرنا ہے، اسلام آباد سنجانی چوک جلسہ پرامن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈائیلاگ کےلیےاب آگےبڑھنا ہوگا، محمود اچکزئی نےکہا سیاسی جماعتوں اوراسٹیبلشمنٹ سےبھی بات کروں گا، محمود اچکزئی کا بریک تھروہوچکا ہے، نوازشریف نےکہا تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سےرابطہ کریں، علی امین گنڈا پوراسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کی کوشش کررہےہیں، یہ وقت ہےملک کوگھمبیرصورتحال سےباہرنکالنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں