چیمپئنز ون ڈے کپ: پریکٹس میچ میں لائنز سکواڈ نے پینتھرز کو 231 رنز سے شکست دیدی
فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے ابتدائی پریکٹس میچ میں لائنزسکواڈ نے پینتھرز کو231 رنز سے بڑی شکست دے دی۔
لائنز سکواڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 398 رنز بنائے ، امام الحق نے 114 گیندوں پر 178 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ، پینتھرز کی جانب سے عماد بٹ نے 3اور محمد حسنین نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کی پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیرہوگئی، رضوان محمود 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، پینتھرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ، لائنز کی جانب سے فیصل اکرم نے3اور عامر یامین نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرا پریکٹس میچ کل وولوز اور ڈولفنزکے درمیان کھیلا جائےگا۔