پی سی بی میں ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کا نیا عہدہ متعارف

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کا نیا عہدہ متعارف کروا دیا۔

ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کی پوزیشن کے لیے پی سی بی نے اشتہار بھی جاری کردیا۔

ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کی انڈر 13 سے لے کر انڈر 19 تک کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کو پروموٹ کرنے کی ذمہ داری ہو گی، ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ریجنل اکیڈمیز، کوچز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرے گا اور گراس روٹ سٹرکچر کو بنانے کے ساتھ ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرے گا۔

ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کے لیے پی سی بی لیول 2 ایکریڈیشن کے ساتھ کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا کھیلنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کے عہدے کے لیے امیدوار 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کے لیے نامور سابق کرکٹرز کو لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی حال ہی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں، اس عہدے کے لیے اظہر علی مضبوط امیدوار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں