بینکر فیصل نبی ملک قتل: ملزمان کی عمر قید اور جرمانے کی سزا کالعدم قرار
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے بینکر فیصل نبی ملک قتل کیس میں ملزمہ انب زہرہ اور منصور مجاہد کی عمر قید اور جرمانے کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
بینکر فیصل نبی ملک قتل کیس میں سزا کے خلاف ملزمان کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ ملزمان کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے، پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان نے جون 2013 میں بینکر فیصل نبی ملک کو قتل کیا تھا۔
ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا قانون کے مطابق نہیں۔
بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے بینکر فیصل نبی ملک قتل کیس میں ملزمہ انب زہرہ اور منصور مجاہد کی عمر قید اور جرمانے کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو 2019 میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔