ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

شارجہ: (ویب ڈیسک) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 110 رنز کا ہدف 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، میا بوچر 62 اورڈینی ویٹ ہوڈج 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

قبل ازیں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ کو اپنے چاروں گروپ میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ انگلینڈ تین میچز میں فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ اب تک ناقابل شکست ہے۔

انگلینڈ ویمنز ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ منگل کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں