آن فیلڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی، الزاری جوزف 2 میچز کیلئے معطل
کیربئین: (ویب ڈیسک) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنے فاسٹ باؤلر الزاری جوزف کو 2 میچز کے لیے معطل کر دیا۔
27 سالہ الزاری جوزف کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں آن فیلڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا، بارباڈوس میں فاسٹ باؤلر میچ کے دوران فیلڈ چھوڑ کر باہر آ گئے تھے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پروفیشنل ازم اور انٹیگریٹی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا، یہ واقعہ ڈسپلن اور پروفیشنل ازم کے اصولوں کے خلاف ہے۔
دوسری جانب فاسٹ باؤلر الزاری جوزف نے واقعہ پر معافی مانگی ہے اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں ذاتی طور پر کپتان شائے ہوپ، اپنے ساتھیوں اور مینجمنٹ سے معافی مانگتا ہوں۔